Supreme Court 25

سپریم کورٹ کا خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد / سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ

خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، سپریم کورٹ

خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو انکی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ

قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جسٹس عمر عطاء بندیال

دیکھنا ہوگا خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعویٰ نہ کریں تو کیا ہوگا، جسٹس عمر عطاء بندیال

سپریم کورٹ نے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق دعویٰ مسترد کر دیا

عیسیٰ خان نے 1935 میں اپنی جائیداد بیٹے عبدالرحمان کو منتقل کر دی تھی

عیسیٰ خان نے اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا

دونوں بہنوں نے اپنی زندگی میں وراثت نامہ کو چیلنج نہیں کیا تھا

دونوں خواتین کے بچوں نے 2004 میں نانا کی وراثت میں حق دعوی دائر کیا تھا

سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا، ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا