President Dr Arif 88

صدر مملکت نےترک زمینی افواج کے کمانڈر جنرل امیت دندار کو نشان امتیاز عطا کیا

صدر مملکت نےترک زمینی افواج کے کمانڈر جنرل امیت دندار کو نشان امتیاز عطا کیا ، اعزازپاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار پر دیا گیا

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل امیت دندار کو نشان امتیاز عطا کیا ہے۔اس حوالے سے خصوصی تقریب پیر کو ایوان صدر میں ہوئی۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔جنرل امیت دندار نیٹو،افغانستان میں کمانڈر سمیت ترکی کی فوج میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔انہوں نے دونوں دوست ممالک پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔