pm imran khan 37

وزیرِ اعظم عمران خان آج گوادر بلوچستان کا دورہ کریں گے.

وزیرِ اعظم عمران خان آج گوادر بلوچستان کا دورہ کریں گے.

وزیرِ اعظم کو بلوچستان پر حکومت کی خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت تاریخی جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کے ساتھ ساتھ تین فیکٹریوں کا افتتاح کریں گے. تقریب میں گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے سولرائیزیشن اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کی معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے.

اس موقع پر وزیرِ اعظم، غیر ملکی سفیروں، سرمایہ کاروں اور چینی ورکرز سے خطاب کریں گے. وزیرِ اعظم اسکے بعد مقامی عمائدین، طلباء اور کاروباری شخصیات سے بھی خطاب کریں گے.