Food and drink 36

حکومت کا دودھ، انڈے اورآٹے سمیت کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ دودھ، انڈے اور آٹے سمیت کھانے پینے کی کئی چیزوں پر ٹیکس ختم کیا جارہا ہے جب کہ موبائل کی 5 منٹ سے زیادہ کال پر 75 پیسے ٹیکس نافذ کیا جارہا ہے لیکن ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا تھا، مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تو اس نے سخت شرائط رکھیں، اس نے گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا کہا، اور کہا کہ پیسے تب تک نہیں دیں گے جب تک شرائط نہیں مانتے آئی ایم ایف کی شرائط سے ترقی رک گئی تھی، عمران خان نے مشکل حالات میں دلیری کے ساتھ سخت فیصلے کیے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ معشیت ابھی سنبھلی ہی تھی کہ کورونا وائرس کی تین لہریں آئیں، کورونا کے دور میں دنیا بھر میں نیگیٹو گروتھ ہوئی، اور اس کی وجہ سے ہماری گروتھ بھی منفی میں گئی، وزیراعظم نے کمال حکمت عملی سے اس وبا کا مقابلہ کیا اور مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی گئی، جی ڈی پی کی شرح اندازوں سے بڑھ کر چار فیصد تک پہنچ گئی، اور عمران خان کے کورونا کے حوالے سے اقدامات کو دنیا میں سراہا گیا۔