Security arrangements 28

وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)میں شہر کی صفائی ستھرائی

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)میں شہر کی صفائی ستھرائی کے ٹھیکے میں کینسل ہونے والے ٹھیکے سے مشینری کروڑوں روپے مہنگے کرایہ پر حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کا مقصد من پسند لوگوں کو نوازنا،اپنی مھٹی گرم کرنا ہے جس سے ادارے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا جائے گاتفصیلات کے مطابق سی ڈی اے میں شہر کی صفائی ستھرائی کا پہلا ٹھیکہ مالی سال2019_20 میں دیا گیا تھا لیکن اس ٹھیکے میں اعلیٰ حکام کو کمیشن نہ ملنے کی وجہ سے کیسنل کر دیا گیا تھا جبکہ کینسل ہونے والا ٹھیکہ موجودہ ٹھیکے سے31کروڑ69لاکھ39ہزار روپے سالانہ سستا دیا گیا تھا جس میں مشنری سستے کرایے پر حاصل کی گئی تھی لیکن اب من پسند لوگوں کو نوازنے اور اپنا مال بنانے کے لیے مشنری مہنگے کرایہ پر حاصل کی گئی ہے،کینسل ہونے والے ٹھیکے میں کمپیکٹر کا ماہانہ کرایہ چار لاکھ 43ہزار297 روپے جبکہ موجودہ ٹھیکے میں کمپیکٹرکا ماہانہ کرایہ 8لاکھ 13ہزار160 روپے ہے جو کہ گزشتہ ٹھیکے سے 3لاکھ 69 ہزار روپے زائد ہے،سکپ لیفٹر کاماہانہ کرایہ کینسل ہونے والے ٹھیکے میں 5لاکھ15ہزار923 روپے جبکہ نئے ٹھیکے میں 8لاکھ 13ہزار160 روپے ہے ،ڈنمپرٹرک کا ماہانہ کرایہ کینسل ٹھیکے میں 2لاکھ47ہزار489روپے جبکہ نئے ٹھیکے میں 6لاکھ سات ہزار 522روپے ہے ،ٹریکٹر ٹرالی کا ماہانہ کرایہ کینسل ہونے والے ٹھیکے میں ایک لاکھ 56ہزار897روپے جبکہ نئے ٹھیکے میں یہ تین لاکھ سات ہزار 115 روپے ہے ٹریکٹر باکٹ کا ماہانہ کرایہ کینسل ہونے والے ٹھیکے میں ایک لاکھ 56ہزار897 روپے جبکہ نئے ٹھیکے میں یہ تین لاکھ 83ہزار894 روپے ہے ٹریکٹر فرنٹ بلیڈ کا کینسل ہونے والے ٹھیکے میں ماہانہ کرایہ ایک لاکھ 37ہزار 872روپے جبکہ نئے ٹھیکے میں یہ تین لاکھ سات ہزار 115 روپے ہے ویل ایکسیویٹر کا ماہانہ کرایہ کینسل ہونے والے ٹھیکے میں 4لاکھ 77ہزار 699روپے جبکہ نئے ٹھیکے میں یہ 8لاکھ 95ہزار852روپے ،مکینکل سویپر کا ماہانہ کرایہ کینسل ہونے والے ٹھیکے میں ایک لاکھ 56ہزار 897روپےجبکہ نئے ٹھیکے میں یہ آٹھ لاکھ95ہزار 852 روپے پر دینے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں کیسنل ہونے والے ٹھیکے میں مشنری کا ماہانہ کرایہ ایک کروڑ 13 لاکھ 33ہزار روپے اور سالانہ مشنری کا کرایہ 13 کروڑ 60لاکھ چھ ہزار روپے ہے جبکہ نئے ٹھیکے میں مشنری کا ماہانہ کرایہ تین کروڑ 77لاکھ45 ہزار روپے جبکہ سالانہ مشنری کا کرایہ 45 کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار روپے ہوگا کیسنل ہونے والے ٹھیکے اور نئے کیے جانے والےٹھیکے میں صرف مشنری کی مد میں تقریباً 31کروڑ69 لاکھ39 ہزار روپے کا ادارے کو نقصان ہو گا جو صرف اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے اپنے فائدے کے لیے کیا گیا ہے کیسنل ہونے والا ٹھیکہ ادارے کے مفاد میں تھا جبکہ نیا ہونے والا ٹھیکہ ذاتی مفادات کے لیے کیا گیا ہے