President Arif Ali 26

قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں،صدر مملکت

اسلام آباد۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کےحملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ ایف سی اہلکار افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ایف سی اہلکار 5 مئی کو منزکئی سیکٹر ، ژوب، بلوچستان میں پاک ۔افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔صدر مملکت نے حوالدار نور اور سپاہی محمد شکیل کے اہلِ خانہ سےفون پررابطہ کیا۔صدر عارف علوی نے سپاہی قربان علی، غفران علی اور احسان کے اہلِ خانہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔صدر عارف علوی نےشہدا کو قوم کیلئے بڑی قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداء کو ان کی بہادری اور خدمات پر بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا اور اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔