karachi 13

کاروبارکے اوقات کاربڑھنے پرتاجروں میںخوشی کی لہردوڑگئی

کراچی :آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے صدرحمادپوناوالا،
محمّد عاطف حنیف بلو اوردیگررہنماﺅں نے وزیراعلی سندھ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کے موجودہ فیصلے سے کاروباری طبقے میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے امیدہے کہ آئندہ بھی تاجروں کی مشکلات کودیکھے ہوتے بہترفیصلے کیے جائیں گے ،حمادپوناوالا،عاطف حنیف بلواوردیگر آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈکے رہنماﺅں نے وزیراعلی سندھ سے کہاکہ تاجروں کوکوروناویکسین لگوانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع کی جائے،حمادپوناوالاکاکہناتھاکہ ہزاروں کی تعدادمیں تاجروں کو کوروناویکسین لگانے کراچی کی ویکسی نیشن سینٹرناکافی ہیں لہذاکاروباری طبقے کی سہولت کے پیش نظر انہوں نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ تاجروں کی سہولت کیلئے مارکیٹوں کے نزدیک سینٹرقائم کرکے انہیں کوروناویکسینیشن کرانے کی سہولت دی جائے ۔