Admiral 50

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام۔ ترجمان پاک بحریہ

اس دن کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کیلٸے صاف ستھرا ماحول اور ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔ سربراہ پاک بحریہ

ماحولیاتی نظام کی بحالی جیسے عالمی مقصد کے حصول کیلٸے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلٸے متعدد اقدامات اٹھاٸے جا رہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔ نیول چیف

پاک بحریہ ماحولیات خصوصاً آبی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کیلٸے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ امیر البحر

کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے ثابت ہوا کہ ماحولیاتی نظام میں تغیر کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ نیول چیف

آج کے دن ہم صاف ستھرے اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں۔ امیر البحر

عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ