Sadiq Sanjarani 30

چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ماحول کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ماحول کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
اس سال ماحول کے عالمی دن کو منانے کیلئے میزبانی پاکستان کو ملی ہے جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے، چئیرمین سینیٹ
اس سال میزبانی پاکستان کو ملنا ، موحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے، چئیرمین سینیٹ
“بلین ٹری “ جیسے منصوبے اور ایس ڈی جیز کے مطابق غیر معمولی رقبے پر درختوں کو لگانا یہ موجودہ حکومت کے ایسے اقدامات ہیں جس کی دنیا معترف ہے، صادق سنجرانی
اس سال اس دن کو منانے کیلئے “ماحولیاتی نظام کی بحالی”کے موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے
بدقسمی سے پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے، چئیرمین سینیٹ
بحیثیت قوم ہر پاکستانی کو گلوبل وارمنگ کے خطرات سے بچنے اور ماحول کی بہتری کیلئےاس کوشش میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے، چئیرمین سینیٹ
گلوبل وارمنگ کے خطرات سے نمٹنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہاہے، چئیرمین سینیٹ
انسانی افعال بشمول جنگلات کی کٹائی، جنگلی حیات کی آماجگاہوں کا خاتمہ اور تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلییوں نے فطری نظام کو شدید متاثر کیا ہے،صادق سنجرانی
پاکستان بحیثیت قوم ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے اور بالخصوص آنے والے ماحول سے آگہی کے فروغ کے لئے سرگرم ہے،چئیرمین سینیٹ
اس اہم دن کے موقع پر آئیے ہم سب ماحول کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کے عزم کی تجدید کریں، صادق سنجرانی
اپنی روز مرہ زندگی میں ہمارا رویہ ماحول کے تحفظ، سلامتی اور پائیداری کے سنہری اصولوں کے عین مطابق ہونا چاہیے، چئیرمین سینیٹ
بہترین اور محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں ماحول دوست رویے اپنانے پڑیں گے، چئیرمین سینیٹ