school open 54

میٹرک اور انٹر امتحانات 10 جولائی کے بعد شروع ہونگے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے

میٹرک اور انٹر امتحانات 10 جولائی کے بعد شروع ہونگے۔

اجلاس کے دوران امتحانات کےحوالے سے تجاویز زیر غور کیا گیا

امتحانات صرف چار منتخب مضامین میں لئے جائیں گےریاضی کا مضمون لازمی ہوگا۔

گیارہویں اور بارہویں میں صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے،

بغیر امتحانات کسی کو اگلا گریڈ نہیں ملے گا۔

گزشتہ سال ہم نے کچھ بچے امتحانات کے بغیر پاس کیے،وفاقی وزیر تعلیم

امتحانات کے بغیر کوئی گریڈ نہیں ملے گا،وزیر تعلیم

یہ تمام فیصلے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہوئے،وزیر تعلیم

کورونا وبا کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔وزیر تعلیم

کورونا وبا کے تعلیم پر منفی اثرات پڑے،وفاقی وزیر تعلیم

صورتحال میں بہتری کی وجہ سے نویں،دسویں ،گیارویں اور بارویں کی کلاسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

10 جولائی کے بعد نویں اور دسویں کے امتحانات صرف 4 مضامین میں ہوں گے۔

ان دونوں کلاسوں کے لئے صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کا امتحان ہوگا

اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ میں صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا۔