chicken 15

مضر صحت گوشت کی بڑی سپلائی ناکام بنادی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں مضر صحت گوشت کی بڑی سپلائی ناکام بنادی

راولپنڈی: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مرغی منڈی باغ سرداراں میں علی الصبح گرینڈ آپریشن

راولپنڈی: 1400 کلو بیمار اور کم وزن مرغیوں کے گوشت کو موقع پر تلف کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

راولپنڈی: مضر صحت گوشت کو ہول سیلرز اور ڈسٹی بیوٹرز کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔ رفاقت علی نسوآنہ

راولپنڈی: مضر صحت گوشت سپلائی کرنیوالی 2 گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ رفاقت علی نسوآنہ

راولپنڈی: مزید کارروائیوں کے دوران آئس کریم آوٹلیٹس، ڈیری اور سویٹس شاپس کا معائنہ

راولپنڈی: حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پر 4 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد

راولپنڈی:معمولی نقائص پر 42 فوڈ یونٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

شہری پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کے بجائے تازہ گوشت کو ترجیح دیں۔ رفاقت علی نسوآنہ

راولپنڈی: صحت دشمن عناصر کیخلاف صوبہ بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی