Meeting 51

وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید سے ملاقات۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید سے ملاقات۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں خیبر پختونخوا کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر گفتگو۔

ملاقات میں اٹک سے پشاور قومی شاہراہ این فائیو کی مرمت، ضلع ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ کی کشادگی، گلگت – شندور شاہراہ، مغربی شاہراہ چترال سے گلگت اور ناردرن بائی پاس پشاور سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر اتفاق

ملاقات میں خیبر پاس اکنامک کوریڈور، پشاور ڈی آئی خان موٹروے سمیت صوبے کے دیگر بڑے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

معاشی اور تجارتی ترقی شاہراؤں کے بغیر ممکن نہیں صوبے کے عوام کی ترقی و فلاح و بہبود میری اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان