Housing 27

وزیر ہاؤسنگ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے کوئی لینا دینا نہیں‘ وزیر ہاؤسنگ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

وزارت ہاؤسنگ نے ملک میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے قومی اسمبلی میں کہا 50 لاکھ گھر نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بنارہی ہے جسے براہ راست وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں اس حوالے سے تمام سوالات کے جوابات بھی ان سے ہی لیے جائیں۔
گزشتہ روزقومی اسمبلی کے اجلاس وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے ایوان کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔انہوں  نے کہا وزارت ہاؤسنگ کا اس معاملےسے کوئی لینا دینا نہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور وزیر اعظم براہ راست اسے دیکھ رہے ہیں، جواب بھی وہ ہی دے سکتے ہیں۔