Regular rainy season 203

ملک بھر میں بارشوں کےنئے سلسلےکی آمد،،،،

موسم کی متوقع صورتحال

بارشوں کےنئے سلسلےکی آمد
بارشوں کا نیا سلسلہ 11 مئی سے ملک میں شروع ہوگا بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب کے شمالی جنوب مشرقی اور مشرقی علاقوں سمیت کشمیر خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سبب بنے گا اس دوران سندھ میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے بارش کا یہ سلسلہ 14 مئی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

*جنوبی پنجاب کا موسم*

جنوبی پنجاب کے علاقوں رحیم یارخان لیاقت پور خان پور راجن پور روجھان صادق آباد بہاولپور احمد پور شرقیہ لودھراں دنیا پور علی پور بہاولنگر چشتیاں حاصل پور خانیوال فورٹ عباس کے علاقوں میں 11 سے 14 مئی کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں اس دوران کہیں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں -جب کے جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈیژن میں 15 سے 17 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں تاہم مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

شدید گرمی کی متوقع لہر

مئی کے تیسرے ہفتے کے آخر میں بحیرہ عرب میں ایک سمندری طوفان وجود میں آ سکتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے بیشتر علاقوں ایک شدید گرمی کی لہر متاثر کر سکتی ہے سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کے پنجاب کے وسطی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

*بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔*