عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کی آمد کے پیش نظر تمام ضروری پیشگی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ آغا ظہیر عباس شیرازی

By Usman Ali اپریل 6, 2024

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سیاحوں کی آمد کے پیش نظر تمام ضروری پیشگی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری کی زیر صدارت عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس، ٹریفک پولیس ، سول ڈیفنس ، ٹورازم سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ رش سے بچاؤ کے لیے ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سیاحوں کی آمد کے پیش نظر تمام ضروری پیشگی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر تمام ادارے الرٹ رہیں گے۔ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لیے آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ کنٹرول روم اور سہولت مراکز بھی مکمل طور پر فعال رہیں گے۔

 

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے