Israeli 24

مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر رحمان

سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی سینئر رہنما سینیٹر رحمان کا فلسطین پر منعقدہ ویبنار سے خطاب

مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں،

پرامن نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ حملہ تمام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے،

عالمی ادارہ صحت سے اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کورونا ویکسین فوری طور پر بھیجیں،

کشمیری وبا کے انتہائی مشکل وقت میں کرفیو کے تحت زندگی گزار رہے ہیں،

کرفیو کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر میں عوام کی صحت اور اسپتالوں تک رسائی مشکل ہے،

مختلف بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت پر شدید تشویش ہے،

کورونا میں اضافے کی وجہ سےنظربند کشمیری رہنماؤں کی زندگی خطرات میں ہے،

اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرے،

کانفرنس میں شریک سفارت کار اور پارلیمنٹیرین کو مقبوضہ کشمیر دورہ کرے،

دورے کا مقصد وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ اور مفت دوائیں فراہم کرنا ہو،

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر ماہانہ سیمینار کا انعقاد کیا کرینگے،