Firdous Aashiq 51

حکومت رمضان بازاروں میں 2018کی قیمتوں کو یقینی بنارہی ہے

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان رمضان بازار سیالکوٹ کے دورہ پر میڈیا سے خطاب کررہی ہیں

شہباز شریف مسائل کا تدارک میڈیا کو گمراہ کرکے نہیں ہوسکتا.

حکومت رمضان بازاروں میں 2018کی قیمتوں کو یقینی بنارہی ہے

حکومت, اپوزیشن کی چھتری تلے پلنے والے ملاوٹ مافیا اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والے گینگ کی گردنیں قانون کی گرفت میں لائیں گے.

پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے

رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں

پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے

معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 313رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں

مرغی کی قیمتوں کو واٹس ایپس پر مقرر کرنے والے اپنے منافع کو از خود کم کردیں

شریف خاندان اپنے چینی کی ملز کی قیمتیں عوام کیلئے کم دیں

رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں مل رہا ہے۔

حکومت سستے آٹے کی فراہمی پر 3ارب 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

آٹے کے فی تھیلے پر صارف کو 150 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے

رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو جبکہ عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

٭ گھی،مرغی کا گوشت اور انڈے عام مارکیٹ سے 10 سے 15 روپے فی کلو کے حساب سے رعایتی نرخوں پرفروخت ہورہے ہیں

رمضان بازاروں میں سبزیاں،پھل،دالیں، بیسن اور دیگر اشیاء 2018 ء کے نرخوں پر دستیاب ہیں

3 سال پرانے نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فروخت پی ٹی آئی حکومت کا غریب دوست اور مستحسن اقدام ہے

رمضان بازاروں میں صارفین کو خریداری کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے

رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی مانیٹرنگ کے لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں

نہ عمران خان اور عثمان بزدار کی کوئی شوگر مل ہے اور پولٹری شیڈ ہے

حکومت میں رہ کر شریف نے بزنس پر کنٹرول کیا ہے