coruna virus 35

کورونا کی تیسری لہر، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 142 افراد جاں بحق،

کورونا کی تیسری لہر، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 142 افراد جاں بحق، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہوگئی۔

اسلام آباد : کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے 142 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 329 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 93 ہزار 468، سندھ میں 2 لاکھ 79 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 661، بلوچستان میں 21 ہزار 803، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272، اسلام آباد میں 73 ہزار 804 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 659 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 97 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 605، خیبر پختونخوا 3 ہزار 156، اسلام آباد 670، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 464 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔