shahid-khaqan-abbasi-murree-news 12

شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آ گئے، جج اعظم خان سے مکالمہ

احتساب عدالت اسلام آباد

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں

آج ہم تیسرے گواہ کا بیان قلمبند کرینگے، جج اعظم خان

شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آ گئے، جج اعظم خان سے مکالمہ

بیرسٹر ظفراللہ کی کورونا رپورٹ ابھی نیگیٹو نہیں آئی، وہ پیش نہیں ہو سکتے، شاہد خاقان عباسی

بیرسٹر صاحب نہیں ہیں تو آپ کوئی اور وکیل مقرر کر دیں تاکہ سماعت آگے بڑھ سکے، جج

میں بیرسٹر صاحب سے بات کر کے بتا دیتا ہوں، شاہد خاقان عباسی

یہ تو آپ غلط بات کر رہے ہیں، میں نے گزشتہ سماعت پر واضح بتایا تھا، جج اعظم خان

پھر ہم یہ کریں کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کر دیں، جج اعظم خان

اس طرح تو نہیں چلے گا، جج اعظم خان

اگر ہمیں آج وقت ملتا ہے تو تیسرے گواہ کا بیان شروع کرینگے، جج اعظم خان

بیرسٹر صاحب کا اپنا ایک طریقہ کار ہے وہ کوئی اور نہیں اپنا سکتا، معاون وکیل

اگر وقت ہوا تو ہم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں بیان قلمبند کرینگے، جج اعظم خان

قانون کے مطابق گواہ کے بیان کے وقت ملزم کا ہونا ضروری ہے، جج اعظم خان

ہم تو وکلاء کو رعایت کرتے ہیں کہ انکی بھی موجودگی پر بیان قلمبند کرتے ہیں، جج اعظم خان