Lahore High Court Rawalpindi Bench 62

پنجاب بھر میں پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کا فیصلہ

 لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سرکاری پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی عائد کردی،عدالت کیجانب سے اراضی کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ فرد یا پرائیویٹ دفتر سے برآمد ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،گرداور اور پٹواری کے خلافFIR درج کرنے کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے یہ حکم ایک پٹواری کیخلاف زیرسماعت رشوت کے ایک مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا،عدالت عالیہ نے جب ملزم پٹواری سے رشوت لینے کے متعلق استفسار کیا تو پٹواری بادشاہ نے جواب دیا کہ رشوت کی رقم میں نے نہیں بلکہ میرے منشی نے لی ہے،جسپر معزز عدالت نے فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو احکامات جاری کئے کہ صوبہ بھر میں اگر اراضی کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ فرد یا پرائیویٹ دفتر سے برآمد ہو تو نہ صرف متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار، گرداور اور پٹواری کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے، ذرائع