Germany 64

وزیر خارجہ کی” پاکستان ہاؤس” برلن (جرمنی ) آمد

وزیر خارجہ کی” پاکستان ہاؤس” برلن (جرمنی ) آمد

جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

وزیر خارجہ کی پاکستان ہاوس میں ایمبیسڈر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت

عشائیے میں جرمنی کی اہم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کی شرکت

وزیر خارجہ کی عشائیے کے دوران شرکاء سے غیر رسمی گفتگو

شرکاء نے وزیر خارجہ کو جرمن تشریف آوری پر خوش آمدید کہا

ہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل دیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں میسر معاشی سرگرمیوں اور مواقعوں سے متعارف کروا رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، 22 کروڑ عوام پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

جرمن کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس میں “وزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے