pm of pakistan 23

وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات۔

وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات۔

سیلانی ٹرسٹ کے وفد میں بشیر فاروق، افضل چمڈیا، منظر عالم، فرخ امین، عرفان واحد، سلمان اقبال، امتیاز حسین اور یوسف لاکھانی شامل۔

ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب بھی موجود۔

سیلانی ٹرسٹ نے وزیر اعظم کے احساس “کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کا بھر پور خیر مقدم کیا اور ملک کے مختلف شہروں میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی پیشکش کی۔

وزیر اعظم نے احساس لنگر خانوں اور “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں سیلانی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور اس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔