Public transport 38

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ٹرانسپورٹ کو مختلف نوعیت کے جرمانے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد چیف کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ثانیہ پاشا کی سربراہی میں تھانہ ترنول کے ایس ایچ او رشید گجر کی ٹیم کے ہمراہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ٹرانسپورٹ کو مختلف نوعیت کے جرمانے جس میں روزنامہ میٹرو واچ کے نمائندہ نے اسسٹنٹ کمشنر ثانیہ پاشا کا موقف لیا اسلام آباد میں سختی سے قانون پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ٹرانسپورٹ بندش کانوٹیفیکیشن موٹروے کو کیوں نہیں بھیجا گیا اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے نوٹیفکیشن تمام اتھارٹیز کو بھیج دیا پنجاب والوں نے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ حضرات کے ساتھ ساتھ عوام کو بڑی مشکلات پیش آ رہی ہیں ہم نے ہر ممکن کوشش کی کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔  کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں جرمانہ کرنے کے حوالے سے چیف کمشنر کی جانب سے کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی جرمانہ کرنے کا مقصد قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا تاکہ کرونا کی وبا پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے جس کے جلد ہی بہتر نتائج برآمد ہوں گے کورونا وائرس کی تیسری  لہر تیزی سے پھیل رہی ہے  اور یہ پچھلے  لہر کے مقابلے میں زیادہ خطرناک  اورنقصان دہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ہمارے تحفظ کے لیے کچھ فلاحی اقدامات کیے ہیں جیسے  ماسک پہننا ، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا اور ہاتھ نہیں ملانا  لیکن ہم ان  ہدایا ت کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ خاص طور پر دکاندار ایس او پیز کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں۔میں پاکستانی قوم  سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اپنے تحفظ کے لئے براہ کرم ایس او پیز کی پیروی کریں۔ ورنہ انہیں ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی