Public transport 73

پنجاب میں لاہور سمیت 9 شہر وں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔

لاہور: پنجاب میں لاہور سمیت 9 شہر وں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں پنجاب میں لاہور، راولپنڈی،سرگودہ،فیصل آباد،ملتان سمیت 4 شہروں میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی۔

پابندی کا اطلاق بس ،کوسٹر،ٹیکسی،رکشہ، ویگن،چنگچی پر ہو گا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین سپیڈو بس میٹرو بس کی بندش تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔