Moon 72

رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنے کے امکانات

 محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیںمحکمہ موسمیات نے بتایاکہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہونگے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔دوسری جانب ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں 30 روزے ہوں گے اور رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا