Housing and construction 26

وزیراعظم نے گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی حد 100 فیصد بڑھا دی

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی ہے، 5 اور 10 مرلے کے گھر، فلیٹس یا پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لیے قرض کی شرح بڑھائی گئی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ اس پروگرام کی نگرانی وزیراعظم عمران خان خود کر رہے ہیں، خوابوں کی تعبیر شروع گھروں کی تقسیم شروع، اب کرایا نہیں، نہایت کم قسط دے کر آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ ایک انقلابی اقدام ہے، اب ہو گا آپ کا اپنا گھر، قرضوں کے حصول اور معلومات کے لیے بینکوں سے رابطہ کریں۔