Omar Ayub Khan 17

ملکی صنعتوں کیلئے بجلی کےخصوصی رعایتی پیکیج کے ثمرات ملنے لگے ہیں،عمر ایوب خان کا ٹویٹ

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ملکی صنعتوں کیلئے حکومت کے بجلی کےخصوصی رعایتی پیکیج کے ثمرات ملنے لگے ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ملکی صنعتوں کیلئے بجلی کےخصوصی رعایتی پیکیج کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ اس سال فروری میں پچھلے سال (2020) کے اسی مہینے کے مقابلے میں ملک بھر میں 15.1فیصد اضافی صنعتی بجلی استعمال ہوئی ۔ پیک آورز میں اس سال فروری میں بجلی کے استعمال میں 28فیصد اضافہ ہو۔عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت کا ملکی صنعتوں کیلئے مہیا کیا گیا خصوصی پیکج بلا شعبہ ملکی ترقی، روزگار کے مواقع اور معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔