Swat Expressway 56

وزیر اعظم عمران خان نے آج سوات ایکسپریس وے کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان نے آج سوات ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سید وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

زلام کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرجینج قائم ہیں۔ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔

بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے سرنگوں کی تکمیل کے بعد منصوبے کا افتتاح کیا اور سرنگوں کا جائزہ بھی لیا۔