Meeting 20

ڈاکٹر عارف علوی سے کویتی وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد الاحمد الجابر الصباح کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کویتی وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد الاحمد الجابر الصباح کی ملاقات

پاکستان اور کویت کا تعلیم ، صحت ، تجارت اور معیشت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور ، اعلامیہ

دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت لانےپر اتفاق ، اعلامیہ

پاکستان کویت کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

پاکستان برادر ملک کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، صدر مملکت

تعلیم ، صحت اور سائنس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے، صدر مملکت

پاکستان کویت کو ہنر مند افرادی قوت اور دیگر پیشہ ور افراد مہیا کرسکتا ہے، صدر مملکت

پاکستان کویت کے فوجی اہلکاروں کو اپنے فوجی تربیتی اداروں میں تربیت فراہم کرسکتا ہے، صدر مملکت

گواد ر بندرگاہ اور سی پیک سے پاکستان کی معاشی و جغرافیائی اہمیت میں اضافہ ہو ا، صدر مملکت

کویت سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے معاشی فائدہ اٹھا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی روشنی ڈالی، اعلامیہ

عالمی برادری کشمیر کی مسلم آبادی کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، صدر مملکت

مرحوم امیر شیخ صباح الاحمدالصباح کی وفات پر تعزیت کیلئے کویت آمد پر صدر مملکت کے مشکور ہیں، کویتی وزیرِ خارجہ

کویت کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار اور وہ کویتی ترقیاتی پروگرام کا اہم حصہ ہیں، کویتی وزیرِ خارجہ