punjab pakistan tourism murree 181

سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات لائق تحسین ،اعجاز بٹ

مری : سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات لائق تحسین ہیں اور آج کل خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملکہ کوہسار مری سے بہتر کوئی جگہ نہیں ۔ یہ بات منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کلین اینڈ گرین مہم پر بہت احسن طریقے سے کام کیا اور پنجاب کو سرسبز و شاداب بنا دیا ہے جس کی وجہ سے سارے صوبے کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں ۔ملکہ کوہسار مری کے حسن میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اسی لئے سیاح پتریاٹہ میںبڑی تعداد میں آتے ہیں اور مری ، پتریاٹہ چیئر لفٹ سے بہت لطف اٹھاتے ہیں ۔وزیراعلی پنجاب کے مری کے سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش کے اقدامات سے یہ مقامات اور بھی زیادہ سیاحوں کیلئے دلچسپی کا مرکز بن گئے ہیں جس سے سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پتریاٹہ میں سیاحوں کی آمدو رفت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔