Senior Parliamentarians Council 56

اسپیکر قومی اسمبلی نے سینیئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے قیام کی منظوری دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سینیئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے قیام کی منظوری دے دی۔

کونسل کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

سینیئر پارلیمنٹیرینز کونسل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

کونسل میں پی ٹی آئی سے سید فخر امام، شفقت محمود، پرویز خٹک، جی ڈی اے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور ایم کیو ایم پاکستان سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کونسل میں شامل۔

کونسل میں بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد حسین مگسی، پاکستان مسلم لیگ سے طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ن سے رانا تنویر حسین، سردار آیاز صادق اور چوہدری محمود بشیر ورک شامل۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے راجہ پرویز اشرف، آفتاب شعبان میرانی، متحدہ مجلس عمل پاکستان سے شاہدہ اختر علی، پلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل کونسل کا حصہ۔

سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کونسل کے سیکرٹری جبکہ قومی اسمبلی کا شعبہ قانون سازی کونسل کے سیکرٹریٹ کے فرائص سرانجام دیں گے۔