pm jhelum 108

وزیراعظم عمران خان نے جہلم میں ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک کا افتتاح کردیا

جہلم۔وزیراعظم عمران خان نے جہلم میں ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک کا افتتاح کردیا۔13 سو ایکڑ پر محیط اس پارک میں زیتون کے پودے بھی لگائے جائیں گے۔
اتوار کو وزیر اعظم نے جہلم میں مصروف دن گزارا۔ٹلہ جوگیاں آمد پر ننھے منے بچوں نے وزیر اعظم کو پھول پیش کئے۔وزیر اعظم نے پارک آمد پر زیتون کا پودا لگایا۔وزیر اعظم کو معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے نیشنل پارک میں جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے پارک کے مختلف حصوں کادورہ بھی کیا اور فیتہ کاٹ کر باضابطہ پارک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین،معاون خصوصی برائے اوور سیز ذوالفی بخاری بھی موجود تھے۔ یہ دو نئے نیشنل پارکس چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں شامل ہیں۔ چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں ان نیشنل پارکس کے علاوہ خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک، نمل ویٹ لینڈ اور چشمہ ویٹ لینڈ نیچر ریزروز شامل ہیں۔وزیراعظم کو سالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی