Tree planting campaign 50

ایف جی ای آئی (سی / جی) میں شجرکاری مہم کا آغاز

ایف جی ای آئی (سی / جی) میں شجرکاری مہم کا آغاز

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام ملک بھر میں ’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا یے۔
یہ مہم ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام جاری سماجی ذمہ داری پروگرام کا حصہ ہے۔
ترجمان ایف جی ای آئی (سی /جی) ڈائریکٹوریٹ واجدمسعود کے مطابق شجرکاری مہم کے تحت ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 4لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
ڈی جی ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ میجر جنرل محمداصغر نے ہدایت کی کہ تمام سٹاف اور طلباء اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور شجرکاری کی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ مزید برآں ، انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔