Educational institutions 61

یکم مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس آجائیں گے-تمام تعلیمی اداروں میں 100فیصد طلباء و طالبات کو بلانے کی اجازت دے دی گئی ہے-ترجمان واجدمسعود کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای آئی میجرجنرل محمداصغر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کیا کہ پیر یکم مارچ سے تمام سکول 5 دن کی کلاسز کے معمول پر واپس آجائیں گے. تعلیمی اداروں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کرنے کی پابندی 28 فروری تک رہے گی. نوٹیفکیشن میں پرنسپلز کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز جیسے سماجی فاصلے، ماسک پہننچے اور ہاتھوں کو دھونے کی سہولت کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے- قبل اذیں ملک بھر میں کورونا وبا کے پیش نظرووفاقی تعلیمی اداروں میں 50فیصد طلباء کو بلایا جارہاتھا اور تمام کلاسز کو 2 گروپس میں تقسیم کیاگیا تھا- ہفتے میں 6 دن تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں اب معمول کے مطابق ادارے کھلیں گے اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی