President Arif Alawi 63

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں یکساں قومی نصاب پر اجلاس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں یکساں قومی نصاب پر اجلاس

اجلاس میں وزیرِ تعلیم، شفقت محمود، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی شرکت

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیرِ مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان بھی اجلاس میں شریک

تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا، صدر عارف علوی

طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، صدر عارف علوی

ملکی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم دینا ہوگی، صدر عارف علوی

صدر مملکت کو یکساں قومی نصاب کی تیاری پر بریفنگ دی گئی

یکساں قومی نصاب نجی شعبے، دینی مدارس سمیت تمام وفاقی اکائیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا، بریفنگ

یکساں قومی نصاب ملک کی تعلیمی ضروریات کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا، بریفنگ

یکساں قومی نصاب کو تین مراحل میں ڈیزائن کیا، تعلیم کے تمام شعبوں میں لاگو کیا جائے گا، بریفنگ

تعلیمی سال 2021-22 کے دوران 1 تا 5 گریڈ کے طلباء کے لئے نیا نصاب متعارف کرایا جائے گا، بریفنگ

دُوسرے مرحلے میں گریڈ (6-8) اور تیسرے مرحلے میں (9-10) کے لئے نصاب کی تیاری شروع کردی ہے، بریفنگ

یکساں قومی نصاب قرآن و سنت ، آئین ، قومی پالیسیاں اور قومی معیارات پر مرکوز ہوگا، بریفنگ

پائیدار ترقی کے اہداف، قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظر یات اور قومی اقدار پر بھی توجہ مرکوز کی جاۓ گی، بریفنگ