pm-imran-khan 50

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے اجلاس

٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے اجلاس
٭ اجلاس میں معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیر برائے جنگلات پنجاب سبطین خان و دیگر شریک
٭ وزیرِ اعظم کو چھانگا مانگا و دیگر جنگلات کی بحالی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ
٭ گذشتہ چند سالوں میں چھانگا مانگا کے ڈھائی ہزار ایکٹر رقبے کو درختوں سے محروم کرکے بنجر بنا دیا گیا۔
٭ موجودہ دورِ حکومت میں ٹین بلیئن سونامی مہم میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر سال 2023تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
٭ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے جنگلات اور شجرکاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے: وزیرِ اعظم
٭ جنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں: وزیرِ اعظم
٭ جنگلات کے تحفظ و بحالی کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت
٭ صوبہ بھر میں جنگلات کی بحالی کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت
٭ غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے بھی منظم اقدامات یقینی بنائیں جائیں: وزیر اعظم