Security forces 69

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر

راولپنڈی:سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ان دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشالی گروپ سے تھا اور یہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے، آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔