Fawad Chaudhry 61

بدقسمتی سے ملک میں ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، میڈیا میں انقلاب آگیا ہے زیادہ میڈیا یوٹیوب پر آچکا ہے،ہمیں مستقبل کی مارکیٹ پر نظر رکھنی ہے، یہ ممکن نہیں کہ یونیورسٹی سے ڈگری لیں،پتہ چلے اس کی کوئی اہمیت ہی نہیں، بیروزگاری تب ختم ہو گی جب بیرونی سرمایہ کار پاکستان آئے گا، یوٹیوب، فیس بک اور گوگل صرف ایپلی کیشنز نہیں اب ملک بن چکے ہیں۔راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا میں انقلاب آگیا ہے زیادہ میڈیا یوٹیوب پر آچکا ہے، گزشتہ ڈھائی سال میں ہمارا میڈیا یونیورسٹی چینلز، ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب تیزی سے بڑھا، پاکستان میں صحافت کی تعلیم کے 43 ادارے ہیں ان کے نصاب کی تجدید کی ضرورت ہے۔ ہمیں مستقبل کی مارکیٹ پر نظر رکھنی ہے، یہ ممکن نہیں کہ یونیورسٹی سے ڈگری لیں اور پتہ چلے اس کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پابندی کے کلچر نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، نفرادیت اور انفرادی سوچ کو ختم نہیں کرنا چاہیے، بے روزگاری غیر ملکی سرمایہ کاری سے ختم ہوگی،