Nullah Lai 13

راولپنڈی کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، ایم این اے شیخ رشید احمد اور سینئر افسران شریک۔ معاون خصوصی برائے چیف منسٹر پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک

وزیرِ اعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی
اس منصوبے کا تخمینہ 75ارب روپے ہے
یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا
اس منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی
سرکاری زمین پر دو مال بھی بنائے جائیں گے
منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم کی منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت
اس منصوبے کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقے کی زوننگ اور اس حوالے سے بائی لاز( ذیلی قوانین) میں تبدیلی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے تاکہ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کثیر المنزلہ اور کمرشل مارکیٹیں تعمیر ہو سکیں: وزیرِ اعظم
راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم
منصوبے روالپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا
وزیرِ اعظم کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور اس میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ