Coronavirus-diagram 12

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1346 کیس ، 53 اموات رپورٹ

اسلام آباد:گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 53 اموات ہوئیں جن میں سے 33 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 346 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 53 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 9 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 30 فیصد,لاہور میں 34 فیصد،پشاور میں 26 فیصد اور اسلام آباد میں 28 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 42 فیصد،ملتان میں 32 فیصد،کراچی میں 24 فیصد اور راولپنڈی میں 25 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 570, پنجاب میں 12 ہزار 167, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 986, اسلام آباد میں 4 ہزار 922, بلوچستان میں 541,گلگت بلتستان میں 360, آزاد کشمیر میں 408 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 10 ہزار 242 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 259 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 265 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 199, بلوچستان میں 18 ہزار 859, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916، اسلام آباد میں 41 ہزار 934, خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 338، پنجاب میں 1 لاکھ 60 ہزار 580 اور سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 648 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 967 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 87 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 880 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 952 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 478 اموات،بلوچستان میں 196 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 272 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 81 لاکھ 92 ہزار 720 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 295 مریض زیر علاج ہیں۔