house loan 36

گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے ضمن میں حکومت کو اہم کامیابی حاصل

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے کے کمزور طبقات کو گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے ضمن میں حکومت کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔حکومت کی جانب سے معروف تنظیم اخوت کو فراہم کردہ پانچ ارب روپے کی رقم کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اب تک ساڑھے سات ہزار (7572)گھروں کی تعمیر کے لئے 3.35ارب روپے برؤے کار لائے جا چکے ہیں اور اب تک فراہم کردہ رقوم کی ریکوری کا تناسب سو فیصد رہا ہے۔ واپس موصول ہونے والی رقوم کو مزید خاندانوں کو فراہم کیا جارہاہے جبکہ2416 مزیددرخواستوں پر کام جاری ہے، مستفید ہونے والے خاندانوں کی اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے جن کے مالی وسائل نہایت وسائل محدود تھے۔پروگرام سے استفادہ کرنے والے خاندانوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔