Ghulam Sarwar Khan 12

کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں غلام سرور خان

وفاقی وزیر ہو ابازی غلام سرور خان کا ٹیکسلا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب

ہمیشہ کی طرح آج بھی کشمیری بھائیوں سے تجدید عہدلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔

75 فیصد کشمیر کا حصہ آج بھی ہندوستان کے قبضے میں ہے

ہندوستان کی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت اور عوام کی حقوق کا استحصال کر رہا ہے

ایسٹ تیمور اور جنوبی سوڈان جہاں عیسائ زیادہ تھے وہاں اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق عملدرآمد ہو گیا

مگردنیا میں ہر طرف مسلمانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے

یہ دنیا کا دہر ا معیا ر ہے

مسلم ممالک اسرائیل اور ہندوستان کے ساتھ الحاق کررہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے

ساٹھ کی دہائ کے بعد عمران خان نے سلامتی کونسل میں پہلی دفعہ کشمیر کا مسئلہ پیش کیا

کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں

کشمیری مجاہدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

پاکستان کی پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے

پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کر رہے ہیں یوم بنگلہ دیش والے دن

ان کی ہر آواز پاکستان کی مخالفت کے بارے میں ہے

ان کے قول و فعل میں تضاد ہے

ان کی پاکستانی عوام کے ساتھ کوئ محبت نہیں ہے

جو پچھلے دس سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے انہوں نے کشمیر کے لئے کیا کیا سب کے سامنے ہے

وہ کہہ رہے ہیں ہم نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے اللہ انہیں ہدایت دے

کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے خلاف کچھ بھی برداشت نہیں کریں گے

دیگر کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مقررنین نے کہا کہ کوئی مائی کا لال کشمیر کا سودا نہیں کرسکتا اور پاکستانی قیادت کا عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے پر اور کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی حوصلہ افزائ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔