راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان اور ساوتھ افریقہ کرکٹ میچ کامعاملہ
کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
میچ کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر ڈبل روڈ کو دونوں اطراف سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔
اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ سے IJPروڈ پر موڑا جائے گا۔
فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کو مری روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔
کرکٹ میچ کے دوران ٹریفک پلان پر عملد ر آمد کروانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 303اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ڈیوٹی کے دوران 1ایس ایس پی ،7ڈی ایس پیز،15انسپکٹر ،215ٹریفک وارڈنزاور65ٹریفک اسسٹنٹس اپنی ڈیوٹی کے فراٸض سر انجام دیں گے۔
سکیورٹی کے پیش نظرمشکوک گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
کالے شیشے ، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلو ں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس
ٹریفک لاءانفورسمنٹ کے ساتھ تمام ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں۔چیف ٹریفک آفیسر