pm-imran-khan 83

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

کابینہ نے اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے والدین کو قانونی کاروائی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
کابینہ کو تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔کابینہ کو بتایا گیا کہ غیر قانونی اور اسمگل شدہ تیل کی فروخت سے حکومت کو 180ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔انسداد اسمگلنگ کے لئے اس وقت تک ملک بھر میں 192پٹرول پمپ سیل کر دئیے گئے ہیں جو اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں ملوث تھے۔قانونی کاروائی کا یہ عمل جاری رہے گا۔
مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کے 100سے زیادہ ادارے بند یا دوسرے اداروں کے ساتھ ضم کر دیے گئے ہیں تاکہ حکومت پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے اور کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ اے جی پی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل متعارف کرایا جارہا ہے جس سے مالی بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
٭ کابینہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارہ کو مزید با اختیار،خود مختاراور شفاف بنانے کے لئے قانونی ترامیم کی اصولی منظوری دی۔ ان ترامیم سے آڈٹ کے طریقہ کار میں جدت،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اور ماہرانہ کاروائی ممکن ہو سکے گی۔
٭ کابینہ نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020ء کے تحت ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی شرائط منظور کیں۔
یہ اتھار ٹی مستحق وکمزورطبقے کوحصول انصاف کے لئے مالی اور قانونی معاونت فراہم کرئے گی۔
٭ کابینہ نے ایف آئی اے ایکٹ 1974ء کے تحت ایف آئی اے کمرشل بنک سرکل لاہور کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کی منظوری دی۔اس منظوری کے بعد ایف آئی اے کے اس پولیس اسٹیشن کی عملداری کا اختیار لاہور،قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور اوکاڑہ تک بڑھ جائے گا جس میں بینکاری جرائم کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہو سکے گی۔
٭ کابینہ نے قومی طب کونسل میں ممبران کے انتخابات اور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی منظوری دی۔
معاون خصوصی برائے صحت نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ ملک بھر میں سرنج کے دوباہ استعمال کے خاتمے کے لئے قانون لایا جا رہا ہے۔
٭ کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کے زیر انتظام پبلک سیکٹر کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر زپر Ex-Officio سرکاری
ڈائریکٹر ز کی تبدیلی کی منظوری دی۔
٭ کابینہ نے نوشہرہ میں وزارت ریلوے کی جانب سے تعمیرات کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کر نے کا فیصلہ کیا جس میں وزیر قانون،وزیر تعلیم،وزیر دفاع اور وزیر ریلوے شامل ہونگے۔
٭ کابینہ نے پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرزتشکیل دینے کی منظوری دی۔
٭ کابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے مورخہ 17دسمبر2020ء اور 23دسمبر2020ء کو منعقد ہ اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی تو ثیق کی۔
٭ کابینہ نے کمیٹی برائے نجکاری کے مورخہ 04جنوری 2021ء کو منعقدہ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں توثیق کی۔
٭ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ06جنوری 2021 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔
٭ کابینہ نے گمشدہ افراد کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان گمشدگیوں کے خاتمے کے لئے قوانین بنانے کی ہدایت کی۔
٭ کابینہ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کرنے کی منظوری دی۔
٭ کابینہ نے تعلیم کے فروغ کے لئے معارف فاؤنڈیشن ترکی اور وفاقی وزارت تعلیم کے مابین مفاہمتی یاداشت دستخط کرنے کی اجازت دی۔
٭ کابینہ نے صوبہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے حلقوں میں امن و امان قائم رکھنے کی خاطر پاکستان رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔