Lost 13

گھر سے بھاگے ہوئے دو بچے اور ایک گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملا دیا

پشاور:موٹروے پولیس نے مختلف واقعات میں گھر سے بھاگے ہوئے دو بچے اور ایک گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دورانے پیٹرولنگ افسران کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب ایک بچہ، عمر 5/6 برص تنہا ملا جو کہ پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ پوچھنے پر بچہ جس کا نام ریحان تھا اپنے گھر والوں کے بارے میں خاطر خواہ معلومات نہ بتا سکا۔جس پر موٹروے پولیس نے پشاور کے مختلف تھانوں سے رابطہ کر کے بچوں کے گھر والے کا پتہ لگا لیا اور باحفاظت بچے کر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ایک اور واقعے میں مرجان نامی شخص نے پشاور ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھانجا مسعود ولد اسماعیل اور اس کا دوست ساجد ولد شہزادہ عمر بالترتیب 13 اور 14 برس دوپہر سے گھر سے لاپتہ ہیں _اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کی تلاش شروع کر دی بلآخر ایک بس سے دونوں بچوں کو برآمد کرکے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا _جس پر بچوں کے گھر والوں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا،