MeetingMeeting 12

چیئرمین سینیٹ اور ا سپیکر قومی اسمبلی درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پارلیمانی امور اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ایوانوں کے مابین آئین سازی اور انتظامی امور پر مثالی تعاون موجود ہے اور قانون سازی کو مزید موثر بنانے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت اور فعال ر بط کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وباء کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں اور دونوں ایوانوں کی موثر حکمت عملی کے باعث کرونا وبائی مشکلات کے باوجود ضروری قانون سازی میں تعطل نہیں آیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ایوانوں کی قیادت نے اراکین پارلیمنٹ اور ملازمین کے تحفظ کیلئے مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور بروقت حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے باعث پارلیمنٹ میں کرونا و باء پر قابو پانے میں مدد ملی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قانون سازی اور انتظامی امور میں مثالی تعاون پر اسپیکر قومی اسمبلی کے شکر گزار ہیں۔