Ministry-Of-Foreign-Affairs 15

ترجمان دفتر خارجہ کی افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف دہشت گرد ی کے لئے استعمال کی مذمت

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔جمعرات کو ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے بین الاقوامی سرحد پار سے ضلع مہمند میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ کے پاک فوج نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شانگلہ کا رہائشی ، ایف سی کا سپاہی فضل واحد ، عمر 25 سال گولی لگنے سے زخمی ہوا اور شہادت پائی۔ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے افغانستان میں قائم محفوظ پناہ گاہیں تلاش کریں اور دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔