pm pakistan 77

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے صوبہ خیبرپختونخوا کی فوڈ سیکورٹی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے صوبہ خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکورٹی کے لئے اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔