Ministry of Science and Technology 60

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نو منتخب چیئرمین روئت حلال کمیٹی کو بریفنگ

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نو منتخب چیئرمین روئت حلال کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے نو منتخب چیئرمین روئت حلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کو سائنسی اعتبار سے چاند کی روئت اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اس ضمن میں کاوشوں پر بریفنگ دی گئ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیئرمین عندالخبیر کو چاند کی روئت کے سلسلے میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم روئت حلال کمیٹی کی قیادت نہیں بلکہ اس کی معاونت کرنے کے جواہاں ہیں تاکہ سائنس کی مدد سے چاند کی روئت کے حوالے سے اتتفاق رائے پیدا کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں سائنسی علوم کی مدد سے ہر مسلہ کا حل ممکن ہوچکا ہے اور سائنس سے استفاذہ کرنے والی اقوام ہی ترقی کی منزلیں طے کرتی چلی جارہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام اور سائنس متضاد نہیں بلکہ اسلام میں علم کو حاصل اہمیت ہی اسے دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتا ہے۔

وفاقی وزیر فواد نے چیئرمین روئت حلال کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد میں چاند کی روئت کے لیئے اوبزرویٹریز بھی قائم کی جارہی ہیں جن کی تنصیب کے مکامات کی بھی نشاندہی کی جاچکی ہے اور سی ڈی اے سے ان کی منظوری بھی لے لی گئ ہے۔ یہ واضح رہے کہ یہ اوبزرویٹریز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہی کاوشوں کا ثمر ہے جن کی مدد سے چاند کی روئت میں سہولت ہوگی اور ایک متتفقہ فیصلہ ممکن ہوسکے گا۔

مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ ہم شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے سائنسی علوم سے استفاذہ کرینگے۔ انہوں نے کمیٹی کے تمام ممبران کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کروانے کے ارادہ کا بھی اظہار کیا۔