Ghulam Sarwar Khan 74

سعودی سفیر کی غلام سرور خان سے ملاقات

سعودی سفیر کی غلام سرور خان سے ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایوی ایشن کے حوالے سے دونوں ممالک میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کر نے پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر نے قطر اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی پر سعودی سفیر کو مبارکباد پیش کی -وفاقی وزیر نے خلیجی ممالک میں پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے کی خوشحالی اور امن میں بہتری کے لئے خوش آئند قرار دیا-

وفاقی وزیر نےپاکستان اور سعودی عرب  کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا

پاکستان کی طرف سے سعودی عرب میں ABHA (ابھا)شہر کے لئے نئی فلائٹس شروع کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا-وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابھا کے لئے ہفتے میں دو فلائٹس آپریٹ کی جائیں گی -انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات اور ٹورازم میں مزید اضافہ ہو گا۔سعودی سفیر نے اس حوالے سے جلداقدامات کی یقین دہانی کروائ۔

سعودی سفیر نے کرونا وائرس کے لئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی عمرہ زائرین کے لئے جلد فلائٹس شروع کر دی جائیں گی۔

دونوں نے کرونا وائرس کے جلد خاتمے کے لئے دعا کی تاکہ اس سال
حج کی ادائیگی احسن طریقے سے کی جا سکے۔